دوشنبه 12/می/2025

ہم فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہ ہوں گے: ھنیہ

جمعرات 29-نومبر-2007

فلسطینی اتھارٹی کی نگران حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہ ہوں گے نہ ہی اسرائیلی ریاست کو تسلیم کریں گے- وہ غزہ کی پٹی میں اناپولیس کانفرنس مخالف ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے – اس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینیوں کے قومی مقاصد کی نگرانی کی جاسکے-
اس موقع پر ایک فلسطینی شخص کانفرنس کی سٹیج تک پہنچا اور اپنے گھر کی چابیاں اور کاغذات فلسطینی وزیراعظم کو پیش کئے اور اسماعیل ھنیہ سے کہا کہ وہ فلسطینی اراضی سے دستبرداری پر کبھی بھی تیار نہ ہوں –
اس فلسطینی شخص کے سامنے اسماعیل ھنیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فلسطینی اراضی سے کبھی بھی دستبردار نہ ہوں گے اور ایک نسل کے بعد دوسری نسل یہ کام کرتی رہے گی حتی کہ فلسطینی سرزمین آزاد ہوجائے گی- حماس کے پارلیمان بلاک نے اس موقعہ پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ حماس کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اور فلسطینی جماعتوں کے ہمراہ ان تمام کوششوں کو ناکام بنادیا جائے گا جو فلسطینی جدوجہد کو ناکا م بنانے کے لئے ہیں-
حماس کے پارلیمانی بلاک کے ترجمان ڈاکٹر صلاح البرداویل نے کہا ہے کہ اناپولیس کانفرنس میں چنداہم اعلان متوقع ہیں- انہوں نے کہاکہ علاقے میں جو پیچیدگی پائی جاتی ہے – اناپولیس کانفرنس اس کا کوئی حل تجویز نہیں کرے گی- انہوں نے کہا کہ کانفرنس کو ناکامی سے بچانے کے لئے امریکہ یہ پراپیگنڈہ کرے گا کہ ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے – انہوں نے مزید کہاکہ عرب ممالک سے اپیل کی کہ اس تاریخی موقعہ پر فلسطینیوں کو تنہا نہ چھوڑیں-

مختصر لنک:

کاپی