دوشنبه 12/می/2025

امریکہ دنیا کو گمراہ کررہا ہے: عوامی محاذ برائے آزادئ فلسطین

جمعرات 29-نومبر-2007

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے پولٹ بیورو کے رکن ڈاکٹر ماہر الطاہر نے امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر اناپولیس میں منعقدہ کانفرنس کو مسلح مزاحمت کے خاتمے کی سازش قرار دیا ہے- انہوں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا- اناپولیس کانفرنس فلسطینی قومی حقوق کے خاتمے کی نئی سازش ہے- کانفرنس اسلامی ممالک سے اسرائیل کے روابط بڑھانا ہے-
انہوں نے کہا کہ اناپولیس کانفرنس کے نتائج سے واضح ہو جائے گا کہ امریکہ اور اسرائیل کا ہدف قیام امن کے لیے حل تلاش کرنا نہیں تھا بلکہ مسئلہ فلسطین کی حقیقت کا خاتمہ ہے- امریکی صدر نے یہودی بستیوں اور متنازعہ باڑ کے خاتمے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت، قتل و غارت گری اور گرفتاریوں کی کارروائیوں کے متعلق ایک لفظ تک نہیں کہا ہے- جارج بش نے قومی یہودی ریاست کے طور پر اسرائیل کی سلامتی کی حفاظت کرنے کا جو اعلان کیا ہے وہ صہیونی نسل پرستی کی سازشوں کی تمہید ہے- صرف فلسطینی مہاجرین کے حق واپسی کو ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے مسلمانوں کو بھی وہاں سے بے گھر کیا جائے گا- جارج بش کی طرف سے 2008ء سے قبل امن معاہدے تک رسائی کا اعلان دنیا کو گمراہ کرنا ہے- صدر بش کا مقصد عراق اور افغانستان میں ناکامی کے بعد امریکی ساکھ بحال کرنا ہے-
ڈاکٹر ماہر الطاہر نے کہا کہ عوامی محاذ برائے آزادئ فلسطین مزاحمت پر یقین رکھتا ہے- اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی- انہوں نے مزاحمتی گروپوں کو غیر مسلح کیے جانے کے محمود عباس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اعلان ہے کہ ہم مسلح گروپوں کو غیر مسلح کیے جانے کی سازشوں کو مسترد کرتے ہیں- کسی بھی ایسی سازش کو ناکام بنادیں گے-

مختصر لنک:

کاپی