دوشنبه 12/می/2025

انا پولیس کانفرنس ،عرب ممالک تعلقات جلد بحال ہوجائیں گے :اسرائیلی وزیراعظم

بدھ 28-نومبر-2007

اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ نے کہاہے کہ عرب ممالک انا پولس میں ہونے والی کانفرنس کے اختتام پر عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا آغاز کردیں گے-
 اولمرٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو بتایا کہ کئی عرب ممالک،اس کانفرنس کے بعد اپنے نمائندہ دفاتر اسرائیل میں قائم کردیں گے، اس کانفرنس کاانعقاد امریکی حکومت کے ایماء پر کیا جا رہاہے تاکہ فلسطین اسرائیل مذاکرات حتمی طور پر نتیجہ خیز ہوسکیں-
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے اس کی امیدنہیں ہے کہ یہ تعلقات فوری طور پر بحال ہوجائیں گے لیکن اس سے سفارتی تعلقات کی بحالی بہرحال شروع ہوجائے گی- اولمرٹ نے بان کی مون سے اپیل کی کہ وہ اس تصور کو پروان چڑھانے میں ان سے تعاون کریں-

مختصر لنک:

کاپی