شنبه 10/می/2025

عباس ملیشیا کا حزب التحریر کے جلسے پر لاٹھی چارج، چار گرفتار

منگل 27-نومبر-2007

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز نے حزب التحریر کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا- گرفتار شدگان پر الزام ہے کہ وہ انا پولیس کانفرنس کے خلاف پمفلٹ تقسیم کررہے تھے- عینی شاہدین کے مطابق عباس ملیشیا نے جنین کے ایک بازار میں چھاپہ مارا اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا-
دوسری جانب غرب اردن میں امریکہ میں منعقدہ کانفرنس کے خلاف احتجاج کیا گیا- عباس ملیشیا نے نابلس، الخلیل اور رام اللہ میں انا پولیس کانفرنس کے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا- ان مظاہروں کا انعقاد حزب التحریر نے کیا تھا- حزب التحریر کی جانب سے جاری ایک بیان میں فلسطینی عوام سے نام نہاد امن کانفرنس کے فیصلے قبول نہ کرنے اور ان کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے-

مختصر لنک:

کاپی