غزہ اور اس کے گردو نواح میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں نو فلسطینی شہید کر دیے گئے – تفصیلات کے مطابق تیس گھنٹوں کے دوران جاری اسرائیلی جارحیت میں طولکرم شہر اور اس کے نواح میں بدترین بمباری کی گئی- عینی شاہدین کے مطابق طولکرم میں مجاہدین کی تلاش میں سرگرم قابض فوج نے عام شہریوں کے گھروں میں گھس کر فائرنگ کی اور متعدد شہریوں کو زخمی کر دیا-
غزہ کے شمالی علاقے مربعہ حنون میں ایک ہوٹل پر اسرائیلی فوج کے حملے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے- قابض فوج نے ٹینک کے ذریعے ہوٹل پر راکٹ فائر کیے جس کی وجہ سے ہوٹل کا ایک حصہ مکمل طور پرتباہ ہوگیا- غازی مہاجر کیمپ میں کی گئی ایک کارروئی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے دو مجاہدین کو گولیاں مار دی گئیں-
دوسری جانب فلسطین پر مسلط کرہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے شہریوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے-گزشتہ چھتیس گھنٹوں کے دوران تین فلسطینی معاشی ناکہ بندی کا شکار ہوگئے، جن میں سے ایک خاتون بھی شامل ہے، جو کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھی- اسرائیل نے سے غزہ سے باہر لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا-