دوشنبه 12/می/2025

القدس کے اسلامی آثار ختم کرنا معاہدوں کی خلاف ورزی ہے :الجزائری وزیراعظم

پیر 26-نومبر-2007

الجزائر کے وزیراعظم عبدالعزیز بلخادم نے مسجد اقصی کے اسلامی آثار کو ختم کرنے کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے- انہوں نے کہاکہ مسجد اقصی میں اسرائیل کا بلڈوزوروں کے ذریعے اسلامی آثار کو ختم کرنا ناقابل قبول ہے- اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہودیانے میں مصروف ہے- وہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی آثارکا خاتمہ کررہاہے-
 شہر کو مسلمانوں سے خالی کرنے میں مصروف ہے-الجزائری وزیراعظم نے عرب وزرائے ثقافت کے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں کہاکہ اسلامی آثار کی حفاظت عرب ممالک کی ذمہ داری ہے- انہوں نے اسلامی آثار کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی آثار ہماری تاریخ کی عظمت کی دلیل ہیں- اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کیا جانا ضروری ہے- اسلامی تنظیم برائے ثقافت و تعلیم اسیسکو کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز التویجری نے کہا کہ کانفرنس کے انعقادکا مقصداسلامی تہذیب و ثقافت کو بدنام کرنے کی دشمنوں کی مہم کا مقابلہ کرناہے- انہوں نے اپنے خطاب میں اسلامی آثار کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کا بھی ذکر کیا-
دوسری جانب عرب تنظیم برائے تعلیم و ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل المونجی بوسنینہ نے ’’عربی ثقافت کے دارالحکومت برائے 2009ء مقبوضہ بیت المقدس ‘‘کے مظاہرے کو عرب وزراء کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا اعلان کیا – عرب وزراء ثقافت اس حوالے سے اپنی تجویزیں پیش کریں گے-

مختصر لنک:

کاپی