جمعه 02/می/2025

اسرائیل فوجی ضروریات کے لیے 62ارب ڈالر خرچ کرے گا

پیر 26-نومبر-2007

اسرائیل اپنی فوجی ضروریات کے لئے آئندہ پانچ برسوں میں 62ارب پچاس کروڑ ڈالر خرچ کرے گا تاکہ وہ غلطیاں دوبارہ نہ دہرائی جائیں جو اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس لبنان جنگ میں کیں تھیں- اسرائیلی حکومت نے قومی پیدا وار کا 8فیصد حصہ جنگ کے بجٹ کے لئے مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے- نئے منصوبے کے مطابق اسرائیل امریکہ سے ایف 35 طیارے بڑی تعداد میں خریدنے کی کوشش کرے گا-
 میزائلوں کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر فائر کئے جانے والے میزائلوں کو روکنے کا نظام بنایا جائے گا- اسرائیلی نیوی کو امید ہے کہ وہ جرمنی سے دو مزید آبدوز کشتیاں خریدے گی- اسرائیلی نیوی جدید ترین میزائل خریدنے کی بھی کوشش کرے گی- اسرائیل لبنان جنگ سے سبق سیکھتے ہوئے ایک نئے فوجی بریگیڈ کی تشکیل، مزید میرکافا ٹینک 4 بنانے اور میر کافا ٹینک 3 کو اپ ڈیٹ کرنے کا ا رادہ رکھتی ہے- اسرائیلی فوجی قیادت کو احساس ہوا کہ اسے مزید افرادی قوت کی ضرورت ہے-
 لہذا مزید خواتین کو فوج میں شامل کرنے اور جنگی فوج میں اضافے کا فیصلہ کیاگیاہے- تمام یونٹ کی فوجی مشقیں شروع کی گئی ہیں-

مختصر لنک:

کاپی