نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے سیکرٹری خارجہ امور ریاض محمد خان کو مشرف حکومت کی طرف سے نام نہاد امریکہ فنڈڈ ـ ’’مشرق وسطی کانفرنس‘‘ ـ اولس میری لینڈ امریکہ میں بھجوانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے-
انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ جنرل پرویز مشرف آنکھیں بند کر کے ہر امریکی ڈکٹیشن پر عمل کر رہے ہیں- جنرل مشرف نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان کے ساتھ ہی فلسطین پرتشکیل دی گئی قومی پالیسی کونظر انداز کر دیا ہے- انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے کہ موجودہ حکمران ٹولہ نے فلسطین کے عوام خصوصاً غزہ اور فلسطین کے مسئلے کے بارے میں آنکھیں بندکر کے اسرائیلی مفادات کا خیال رکھا ہے-
پروفیسر خورشیداحمد نے کہا کہ پاکستانی قوم کبھی بھی فلسطینی عوام کے خلاف امریکہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے کسی خفیہ معاہدے یا ملی بھگت کا حصہ نہیں بنے گی اور پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد آزادی اور مقدس سر زمین کے تحفظ کے لیے ان کے ہمراہ ہوگی-