جمعه 02/می/2025

اسرائیلی وزیر دفاع کی اٹارنی جنرل سے اظہار ناراضگی

اتوار 25-نومبر-2007

غزہ کی پٹی کو بجلی کی سپلائی معطل کرنے کے حوالے سے اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک کے فیصلے کو معطل کئے جانے کے بعد ایہودباراک اسرائیلی اٹارنی جنرل سے سخت ناراض ہیں- گذشتہ روز ایہود باراک نے اسرائیلی اٹارنی جنرل کو فون کرکے سخت برابھلا کہا –
 وہ غزہ کو بجلی کی فراہمی کی معطلی کے فیصلے کو کالعدم کئے جانے پر سخت برہم تھے- یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل غزہ کو اسرائیل دشمن ریاست ڈکلیئر کیا گیاتھا جس کے مطابق حکومت غزہ کے خلاف ہر قسم کے اقدامات اٹھا سکتی ہے- فلسطینی مزاحمت کار کے میزائل حملوں کو روکنے کے لئے غزہ کی بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی تھی-

مختصر لنک:

کاپی