اسرائیل اور امریکہ کے درمیان میری لینڈ کانفرنس کا ایجنڈا طے کرنے کے سلسلے میں واشنگٹن میں اعلی سطحی مذاکرات جاری ہیں- واشنگٹن میں جاری مذاکرات میں اسرائیلی حکام نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تجویز کو اس شرط کے ساتھ مشروط قرار دیا ہے کہ فلسطینی اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کرلیں-
اسرائیلی وزیر اعظم کے مشیر خاصی یورام طور سوخیٹش، ڈائریکٹر وزارت خارجہ اھارون اجراموفینش نے امریکی کام کو اسرائیل کی اس شرط سے آگاہ کیا- انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کو یہودی ریاست کے طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا- دوسری جانب فریقین میں جاری مذاکرات میں اسرائیلی جیلوں میں قید گیارہ ہزار فلسطینیوں میں سے دو ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کے بارے میں بھی غور کیا گیا- اسرائیل نے اتنی بڑی تعداد میں قیدیوں کی رہائی کو ناقابل عمل قرار دیاہے-
مذاکرات میں شریک فلسطینی صدر محمود عباس دو ہزار قیدیوں کی رہائی پر مصر ہیں- اسرائیل نے حالیہ مذاکرات کے تحت جذبہ خیر سگالی کے پیش نظر ساڑھے چار سو قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا ہے-