اسرائیل اور شام ترکی کی ثالثی پر تیار ہوگئے ہیں- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق دونوں ممالک نے ترکی کو سیاسی ثالث بنانے پر اتفاق کیا ہے- ترکی کے صدر عبداللہ گل نے حال ہی میں کہاتھا کہ اسرائیل اور شام کے درمیان بات چیت کا چینل موجود ہے-
دوسری جانب شام کو مشرق وسطی امن کانفرنس میں شریک کرنے پر تل ابیب اور واشنگٹن میں اتفاق پایا جاتاہے – شام کو امن کانفرنس میں شریک کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں- اسرائیل اور امریکہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ شام کے نمائندے کو کانفرنس میں خطاب کا موقع دیا جائے جس میں وہ گولان کی پہاڑیوں کے مسئلے کا ذکر کرسکے- کانفرنس کے اعلامیہ میں اسرائیل اور اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان قیام امن کی ضرورت کا ذکر شامل ہو- لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ شام ان وعدوں سے مطمئن ہو کر کانفرنس میں شرکت کرے گا یانہیں-