جمعه 09/می/2025

فلسطینی نونہال ناکہ بندی سے موت کے منہ میں جارہے ہیں، اسرائیل ذمہ دار ہے

منگل 20-نومبر-2007

غزہ میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے مخالف قومی محاذ نے غزہ میں ایک بچے کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے- معاشی ناکہ بندی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر جمال خضری نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اقتصادی ناکہ بندی سے غزہ میں موت کے سائے چھائے ہوئے ہیں- ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہے اور ادویات کی شدید قلت کے باعث مریضوں کی حالت تشویشناک حدتک خراب ہے-
 انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نو سالہ بچے کو دوائی نہ ملنے سے فوت ہونے کے بعد بھی اسرائیل نے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کیں- خضری نے مزید کہا کہ معاشی ناکہ بندی کے مسلط کے نفاذ کے بعد سے اب تک تیرہ افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں- انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حالات اس قدر کشیدہ رہے تو مزید فلسطینی نونہال موت کے منہ میں جاسکتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی