فلسطین قانون ساز کونسل نے اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کے پیش نظر خبردار کیا ہے کہ اگر معاشی ناکہ بندی مزید چند دن جاری رہی تو غزہ کی پٹی کسی بڑے انسانی المیے سے دوچار ہوسکتی ہے- غزہ میں منعقدہ قانون ساز کونسل کے اجلاس میں قائم مقام سپیکر نے فتح کے پارلیمانی بلاک سمیت دیگر اراکین کابنیہ سے کہا کہ وہ حکومت سے تعاون کریں اور اسرائیلی ناکہ بندی روکنے کی کوششوں میں تیزی پیدا کریں- ڈاکٹر احمد بحر نے مزید کہا کہ اس وقت قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے-
انہوں نے صدر عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ نام نہاد مذاکرات کے ڈھونگ سے باہر آئیں اور فلسطینی عوام کو معاشی ناکہ بندی سے نجات دلائیں- قائم مقام سپیکر نے عرب لیگ اور مصری صدر حسنی مبارک سے بھی اسرائیلی معاشی ناکہ بندی فوری اٹھانے کے لیے ٹھوس کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا- انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کو جمہوریت پسندی کی اجتماعی سزا دے رہا ہے اور غزہ کی پٹی کو ایک جیل خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے- ڈاکٹر بحر نے کہا کہ انہیں صدر عباس کے ان بے سود مذاکرات پر حیرت ہے- وہ کس بات پر مذاکرات کررہے ہیں جبکہ ان کی جانب سے کوئی شرائط پیش نہیں کی گئیں اور اسرائیل نے اراکین قانون ساز کونسل سمیت کئی اہم شخصیات کو گرفتار کررکھا ہے جبکہ صدر عباس ان کی رہائی کے لیے کوئی کوششیں نہیں کررہی-