یکشنبه 11/می/2025

عباس ملیشیا نے حماس کے سات اراکین گرفتار کرلیے

منگل 20-نومبر-2007

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ بدستور جاری ہے- تفصیلات کے مطابق غرب اردن کے مختلف شہروں میں عباس ملیشیا نے اسرائیلی فوج کے تعاون سے حماس کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے-
 گھروں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں بچوں اور خواتین کو بھی زدوکوب  کیا گیا- اس دوران عباس ملیشیا کے حماس کے سات اراکین کو گرفتار کرلیا- گرفتار ہونے والوں میں دو کو حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں سے رہائی ملی تھی- رام اللہ میں ایک چھاپے کے دوران حماس کے رکن بلدیہ کو گرفتار کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا-

مختصر لنک:

کاپی