یکشنبه 11/می/2025

ابو مرزوق نے اناپولیس کانفرنس مسترد کردی

پیر 19-نومبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے اپنی تحریک کی طرف سے امریکہ میں ہونے والی اناپولس کانفرنس کو مسترد کرنے کااعلان کیا ہے اور کہاہے کہ حماس کی بھرپور کوشش ہے کہ فلسطینی عوام کے داخلی سیاسی خلفشار کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے –
ابو مرزوق نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حماس اپنے قومی اصولوں اور ضابطوں کی حفاظت کرتی رہے گی اور اس کی بھرپور کوشش ہوگی کہ داخلی انتشار کا خاتمہ ہوجائے –
 انہوں نے کہاکہ حماس مزاحمت ترک نہیں کرے گی کیونکہ یہ ہماری اساس ہے – ابو مرزوق نے کہا کہ جو شخص بھی اس کانفرنس میں شرکت کرے اسے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہونی چاہیے- انہوں نے مزیدکہا کہ امریکی کانفرنس، امریکیوں کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کی نہیں- انہوں نے کہا کہ انا پولیس کانفرنس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں نہ ہی دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی