فلسطینی قیدی شیخ جمال ابو الہیجہ کے عزیزوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اس کی زندگی بچانے کی کوشش کریں کیونکہ قید تنہائی میں اس کا پانچواں سال ہے- انہوں نے کہا کہ پانچ سال پہلے اسرائیلیوں نے اسے جنین مہاجر کیمپ سے اغوا کرلیاتھا- اسے جلدی امراض لاحق ہیں، علاوہ ازیں اس کو شدید نفسیاتی دباؤ کا سامنا ہے-
شیخ ابو الہیجہ ،گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج کی کاروائی سے ایک ہاتھ سے محروم ہوچکا ہے- انہیں کئی امراض لاحق ہیں- اسرائیلی جیل انتظامیہ نے اسے طبی سہولتیں فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے- اسرائیلی فوجی عدالت نے اسے نو بار سزائے موت اوربیس سال قید کی سزا دے رکھی ہے اور اس کے علاوہ اسے قید تنہائی میں بھی رکھا گیا ہے
