فلسطینی رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر مریم صالح کے وکیل کو اسرائیلی حکام نے ملاقات سے روک دیا- فلسطینی قیدیوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارے ’’نفحہ‘‘ کے نمائندے کے مطابق ڈاکٹر مریم کو ’’مسکوبیہ‘‘ جیل میں رکھا گیا ہے، جہاں ان سے نہایت وحشیانہ انداز میں تفتیش کی جارہی ہے-
دوران تفتیش ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی اور قابض حکام نے انہیں ابتدائی اور ضروری ادویات تک فراہم نہیں کیں- ان کے وکیل نے جیل میں ملاقات کے لیے اسرائیل جیل اتھارٹی سے رابطہ کیا تو انہیں یہ کہہ کر واپس بھیج دیا گیا کہ ڈاکٹر مریم صالح سے تفتیش جاری ہے، لہذا موجودہ حالت میں کسی شخص کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں-