اسرائیلی فوج کے سابق بریگیڈئیر جنرل اور شمالی بریگیڈ کے سربراہ یوسی بیلڈ نے فوج کی پیشہ ورانہ مہارت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج میں افسروں اور جوانوں میں پیشہ وارانہ قابلیت کا فقدان ہے- فوج مزید کسی جنگ میں الجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتی-
اسرائیلی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے بیلڈ نے کہا کہ گزشتہ برس کی لبنان جنگ میں فوج کے مورال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا- اسے اپنی مضبوط حیثیت منوانے کے لیے کسی بڑے معرکے میں اترنا ہوگا تاہم فی الحال فوج اس قابل بالکل نہیں کہ اسے اس طرح کی آزمائش سے دوچار کیا جاسکے-