جمعه 02/می/2025

فلسطین کو واجب الادا رقوم راکٹوں کے متاثرین کو دینے کا اسرائیلی فیصلہ

پیر 19-نومبر-2007

اسرائیلی کابینہ میں قانون ساز کمیٹی نے فلسطینیوں کو واجب الادا ٹیکسوں کے تصرف میں تبدیل کا فیصلہ کیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق قانون ساز کمیٹی نے قانون کے تحت فلسطینی اتھارٹی کو واجب الادا ٹیکسوں کو غزہ سے فائر کیے گئے راکٹوں کے متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے- رپورٹ کے مطابق فلسطینی راکٹوں سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے ان ٹیکسوں کی مد سے رقوم لے کر متاثرین کو دی جائیں گی اور اتنی رقوم فلسطینی اتھارٹی کی رقوم سے مہیا کردی جائیں گی-
 یہ رقوم مالی نقصانات کے ازالے کے علاوہ شہریوں کے علاج معالجے اور ان کے نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے خرچ کی جائے گی- حکام نے قانون ساز کمیٹی کے فیصلے سے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو بھی مطلع کردیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی