اسرائیل کے 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں صحافیوں نے باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں- تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں ’’اطلاعات کانفرنس‘‘ میں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی- کانفرنس میں شریک صحافی برادری کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے-
اس معاہدے رو سے صحافی اپنی پیشہ وارانہ خدمات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور معلومات کے تبادلے اور بروقت ایک دوسرے کو اطلاعات کی فراہمی کے پابند ہوں گے- معاہدے پر مقبوضہ فلسطین کے دو سو رجسٹرڈ صحافیوں میں سے 90 نے دستخط کیے ہیں- مقامی جرنلسٹ یونین نے اتنی بڑی تعداد میں صحافیوں کے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کو نہایت خوش آئند قرار دیا- واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اس طرح کا ایک معاہدہ غزہ اور غرب اردن کے صحافیوں کے درمیان طے پایا تھا- اس معاہدے میں تین ہزار رجسٹرڈ صحافیوں میں سے صرف ایک سو نے باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے تھے-