یکشنبه 11/می/2025

مسجد اقصی کی شہادت کے لیے زیر زمین سرنگ کا انکشاف

پیر 19-نومبر-2007

مسجد اقصی کی تعمیر و مرمت کے ذمہ دار ادارے ’’اقصی فائونڈیشن‘‘ کے چیئرمین شیخ رائد صلاح نے مسجد اقصی کے خلاف یہودیوں کی ایک نئی سازش کا انکشاف کیا ہے-
 ترکی کے دارالحکومت استنبول میں القدس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہودیوں نے حال ہی میں مسجد اقصی کی بنیادوں میں مسجد قبلی سے قبة الصخرة تک زیر زمین ایک سرنگ کھودنا شروع کی ہے اس سرنگ کا انکشاف حال ہی میں کیا گیا جو قبة الصخرة سے تھوڑے فاصلے پر ہے- انہوں نے کہا کہ یہودی مسجد اقصی کے مراکشی دروازے کی طرف جانے والے راستے پر قبضہ کر کے فلسطینیوں کو اس طرف آنے جانے سے روک رہے ہیں- شیخ رائد نے کہا کہ قابض یہودی حکام مسجد اقصی کے احاطے میں یہودی معبد کی تعمیر کا بھی منصوبہ بناچکے ہیں-
 علاوہ ازیں زیر زمین خفیہ مقامات پر کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے- جن کا مقصد قبلہ اول کو زمین بوس کر کے اس کی جگہ ھیکل سلیمانی کی تعمیر کا آغاز کرنا ہے- انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی سے ملحقہ الرحمہ قبرستان کو ہموار کر کے اسرائیلی اتھارٹی ویگن اسٹینڈ بنانا چاہتی ہے اور اس پر کام شروع کردیا گیا جبکہ اس قبرستان میں کئی صحابہ کرام کی قبریں بھی موجود ہیں-

مختصر لنک:

کاپی