یکشنبه 11/می/2025

اسرائیل اور وینزویلا کے درمیان سفارتی تعلقات کے خاتمے کا امکان

پیر 19-نومبر-2007

اسرائیل اور وینزویلا کے درمیان سفارتی تعلقات عن قریب ختم ہونے والے ہیں- اسرائیلی وزارت خارجہ نے پریشانی کا اظہار کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر ھوگوشافیز تل ابیب سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا پروگرام بنارہے ہیں-
عبرانی اخبار معاریف کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں تعینات اسرائیلی سفیر شلومو کوھین اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد عنقریب تل ابیب واپس آنے والے ہیں- اسرائیلی وزارت خارجہ کے اندازوں کے مطابق وینزویلا کے صدر کاراکاس کے لیے نئے اسرائیلی سفیر کے تعیناتی کے کاغذات لینے سے انکار کردیں گے- جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کا خاتمہ ہونے کا امکان ہے-
ذرائع کے مطابق کاراکاس میں تعینات اسرائیلی سفیر سے وینزویلا کی حکومت نے روابط منقطع کررکھے ہیں ان سے کسی حکومتی ادارے کا کسی سطح پر کوئی رابطہ نہیں ہے- اسرائیلی سفارتی تعلقات کو اس وقت ایک اور دھچکا لگا ہے جب وینزویلا کے صدر نے اعلان کیا کہ وہ اپنے ملک میں کسی اسرائیلی شہری کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے-

مختصر لنک:

کاپی