یکشنبه 11/می/2025

علاج کی اجازت نہ ملنے پر فلسطینی نوجوان کینسر سے جاں بحق

اتوار 18-نومبر-2007

غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کا کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا ، قابض اسرائیلی انتظامیہ نے اسے علاج کے لئے غزہ سے باہر جانے کی اجازت نہ دی تھی- میڈیکل ذرائع کے مطابق 22سالہ فائل الکردی کینسر کا مریض تھا، اسے علاج کے لئے باہر جانا تھا لیکن اسرائیلی قابض انتظامیہ نے غزہ کی پٹی پر عائد پابندی کی وجہ سے اسے سفر کی اجازت نہیں دی-
 اسرائیلی قابض انتظامیہ نے مریض کو غزہ سے باہر جا کر علاج کرانے کے لئے پرمٹ دینے سے انکار کردیا- عوامی مزاحمت مخالفت کمیٹی کے ترجمان رامی عبدونے کہا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی پر پابندی اور اس کا محاصرہ جاری رہا تو اس قسم کے درجنوں واقعات مزید پیش  ٓا سکتے ہیں ، عبدو نے ذرائع ابلاغ نے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے واقعات کی بھرپور کوریج کریں تاکہ ساری دنیا کو معلوم ہوسکے کہ فلسطینیوں، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں سے اسرائیلی قابض انتظامیہ کس قسم کا سلوک کرتی ہے- اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے کئی مریض جاں بحق ہوچکے ہیں اور کتنے ہی مریض موت کے منتظر ہیں-

مختصر لنک:

کاپی