پنج شنبه 08/می/2025

فلسطینی قیدیوں کی انا پولیس کانفرنس سے قبل باہمی اتحاد کی اپیل

اتوار 18-نومبر-2007

اسرائیلی جیلوں میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے اراکین اسمبلی اور دیگر اسیران نے فلسطینی قیادت سے اپیل کی ہے کہ اناپولیس کانفرنس میں شرکت سے پہلے قومی یکجہتی پیدا کریں- اراکین قانون ساز کونسل نے فلسطینی اتھارٹی کے چیئرمین سے اپیل کی ہے کہ فلسطینیوں کی قومی جدوجہد کو تباہی سے بچانے کے لئے فلسطینیوں کو متحد کریں- انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی قابل افسوس ہے کہ فلسطینیوں کی صفوں میں عدم اتفاق پایا جاتا ہے- رکن قانون ساز کونسل خلیل رابھی نے اس پرشدید مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی وزارت امور اسیران نے گزشتہ جون سے اب تک جیل کا دورہ تک نہیں کیا-
رکن قانون ساز کونسل منی منصور نے اسرائیلی جیل انتظامیہ پر شدید تنقید کی کہ اراکین اسمبلی خصوصاً قانون ساز کونسل کے سپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتاہے- ڈاکٹر دویک موذی بیماریوں کا شکار ہیں، بلڈپریشر اور ذیابیطس کے امراض میں تیزی  نے اور ان کا وزن کم ہونے کے سبب انہیں رملے جیل ہسپتال میں لایا گیا، مونا منصور نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی جان بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں-

مختصر لنک:

کاپی