جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوجی ادارے اور وزارت خارجہ کے درمیان معلومات کے تبادلے کا معاہدہ

اتوار 18-نومبر-2007

اسرائیلی فوجی خفیہ ادارے اور وزارت خارجہ کے درمیان معلومات کے تبادلے کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے- معاہدے کے مطابق اسرائیلی فوج کے خفیہ ادارے وزارت خارجہ کے مرکز برائے سیاسی تحقیقات کو معلومات فراہم کریں گے- مرکز برائے سیاسی تحقیقات اپنے جائزوں اور تحقیقات میں فوج کے خفیہ اداروں سے حاصل شدہ معلومات سے استفادہ کرے گا-
 اسرائیلی فوجی خفیہ ادارے اور وزارت خارجہ کے درمیان طے پانے والا معاہدہ وینوگراڈ کمیٹی کی پہلی رپورٹ کی سفارشات اور شاحاک کمیٹی کی سفارشات پر عمل کا ایک حصہ تصور کیا جائے گا- وینوگراڈ کمیٹی لبنان اسرائیل جنگ کے بعد تشکیل دی گئی تھا جبکہ شاحاک کمیٹی کا قیام وینو گراڈ کمیٹی کی پہلی رپورٹ کے بعد عمل میں لایا گیا تھا- اسرائیلی مرکز برائے سیاسی تحقیقات 1973ء کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد قائم ہوا-

مختصر لنک:

کاپی