یکشنبه 11/می/2025

فتح کے حملے میں ترقی پسند جمہوری پارٹی کے چالیس کارکن زخمی

اتوار 18-نومبر-2007

غرب اردن میں بیرزیت یونیورسٹی کے احاطے میں منعقدہ فلسطینی ترقی پسند جمہوری پارٹی کے جلسے پر الفتح کے شرپسندوں کے حملے میں چالیس افراد زخمی ہوگئے- عینی شاہدین کے مطابق فتح کے یوتھ ونگ کے کئی درجن اہلکار لوہے اور لکڑی کے ڈنڈوں سے مسلح ہو کر جلسے کے شرکاء پر حملہ آور ہوگئے- فتح کے حملہ آوروں نے لاٹھی چارج کے علاوہ جلسے کے شرکاء پر پتھراؤ بھی کیا، جس کے نتیجے میں جلسے میں شریک ایک بڑی تعداد زخمی ہوگئی-
 فتح کے حملے کے بعد جلسہ کی کارروائی یونیورسٹی حال میں شروع کی گئی لیکن شرپسند عناصر نے وہاں بھی دوبارہ حملہ کر کے شرکاء کو زدوکوب کیا- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فتح کے یوتھ ونگ اور طلبہ کے ظالمانہ حملے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی- جلسے میں شریک معمر افراد کو پکڑ پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا- دوسری جانب ہسپتال ذرائع کے مطابق رام اللہ کے ہسپتالوں میں لائے جانے والے زخمیوں کی تعداد چالیس بتائی گئی ہے جبکہ کئی افراد کی حالت نازک ہے-

مختصر لنک:

کاپی