شنبه 10/می/2025

امن کانفرنس میں شرکت پر سعودی عرب کے ماہر تعلیم کی محمود عباس پر تنقید

اتوار 18-نومبر-2007

سعودی عرب کے نامور تعلیم اور دانشور ڈاکٹر خالد الداخل نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس رواں ماہ کے  آخر میں امریکہ کے زیر انتظام ہونے والی کانفرنس کے بارے میں پرجوش اور پرامید ہیں جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ کانفرنس کے منعقدین سے پہلے فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے- انہوں نے کہا کہ محمود عباس ریاض کا دورہ اس لئے کررہے ہیں کہ سعودی عرب کی قیادت کو اس کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرسکیں-
قدس پریس کے لئے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر خالد الداخل نے کہا کہ فلسطینیوں کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ بیک وقت فلسطینیوں کی فلسطین میں واپسی اور بحالی کا مطالبہ بھی کریں اور اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو یہودی ریاست کے طور پر بھی تسلیم کریں کیونکہ اس طرح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور شدہ قرار داد نمبر194غیر موثر ہوجائے گی جس میں کہا گیاہے کہ فلسطینیوں کو اپنے وطن واپسی کا حق حاصل ہے –
سعودی عرب کے ماہر تعلیم کا کہناہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے غزہ میں حماس کی حکومت کو ناکام بنانے کا مطالبہ ، سعودی حکومت کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور نہ کرسکے گا ،کیونکہ سعودی حکومت کا موقف ہے کہ موجودہ خلفشار سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں- اسرائیلی جیلوں میں حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قانون ساز کونسل کے اراکین نے نگران حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی جانب سے شیخ رائد صلاح کی اپیل کے جواب میں جاری کئے گئے بیان کا خیرمقدم کیا ہے، یہ بیان انہوں نے استنبول میں منعقد ہونے والے القدس انٹرنیشنل فورم پر کیا-
اپنے پریس ریلیز میں اراکین قانون ساز کونسل نے کہا ہے کہ اس خاص موقع پر اس بیان سے ان لوگوں کو تقویت ملے گی جو مقبوضہ بیت المقدس ومسجد اقصی کے دفاع کے لئے لڑ رہے ہیں- انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فتح تنظیم سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کا آغاز کریں-

مختصر لنک:

کاپی