پنج شنبه 08/می/2025

امن کانفرنس کے اختیار سے قبل مزید فلسطینی اسیران کی رہائی پر غور

اتوار 18-نومبر-2007

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ امن کانفرنس کے انعقاد سے قبل مزید فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے فلسطینی صدر محمود عباس کے مطالبے کا جائزہ لے رہے ہیں- اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے واضح کیا ہے کہ ایہود اولمرٹ اظہار نیک نیتی کے طور پر امریکی شہر اناپولیس میں منعقدہ ہونے والی مجوزہ کانفرنس سے قبل مزید فلسطینی اسیران کی رہائی کے بارے میں غور کررہے ہیں-
 تاہم ابھی تک قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا- متعلقہ ادارے اسرائیلی وزیر اعظم کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی