جمعه 15/نوامبر/2024

امریکہ میں فلسطینی جماعتوں کا اناپولیس کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ

ہفتہ 17-نومبر-2007

امریکہ میں فلسطینیوں کی نمائندہ جماعتوں نے امریکی صدر جارج بش کی دعوت پر بلائی جانے والی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے- نیویارک میں فلسطینی جماعتوں کے متحدہ محاذ ’’فلسطین پیپلز کانفرنس‘‘ کے چوتھے سالانہ اجتماع میں ملک بھر سے پچاس سے زائد فلسطینی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی-
کانفرنس کے اختتامی سیشن میں ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں اناپولیس شہر میں مشرق وسطی امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا- قرارداد میں کہا گیا کہ صدر بش کی دعوت پر بلائی گئی کانفرنس فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت نہیں دے سکتی بلکہ یہ اسرائیلی جارحیت کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش ہے- اجلاس کے اختتام پر متحدہ محاذ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں عالمی ادارے کی توجہ اسرائیلی جارحیت کی جانب مبذول کرائی گئی-

مختصر لنک:

کاپی