برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گالوے نے القدس کی آزادی اور اس سے اسرائیلی تسلط سے نکالنے کے لیے مسلمانوں کی ناکافی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے-
ترکی کے دارالحکومت استنبول میں منعقدہ انٹرنیشنل القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القدس کو یہودیوں کے تسلط سے آزاد نہ کرانا مسلمانوں کی کمزوری کی علامت ہے- القدس پر یہودیوں کا تسلط مسلمانوں کی کمزوریوں کا مرہون منت ہے- گالوے نے کہا کہ مسلم دنیا میں ایک بڑی اکثریت رکھتے ہیں اور ایک ارب سے زائد آبادی کے حامل قوم ہونے کے باوجود اپنے بنیادی حق کے حصول میں ناکام ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ القدس پر مسلمانوں اور دیگر عربوں کا حق ہے اور اس حقیقت کو کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا- لیکن اس حق کے حصول کے لیے ہمت اور متحدہ کوششوں کی ضرورت ہے-
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے بانی شیخ احمد یاسین شہید اور یاسر عرفات مرحوم کی کوششوں سے زندہ ہے- گالوے نے حماس اور حزاب اللہ کی جرأت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہیرو قرار دیا-