اسرائیل کے نائب وزیراعظم حائم رامون نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ فلسطینی اسرائیل کو تسلیم کریں- یہ بھی ضروری ہے کہ ساٹھ لاکھ فلسطینی دنیا بھر سے فلسطین میں آ کر آباد ہونے کا خیال ترک کردیں- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق حائم نے کہا کہ فلسطینی مہاجرین کے لئے فلسطین کا قیام اسی طرح مناسب ہے جس طرح اسرائیلی مہاجرین کے لئے اسرائیلی ریاست ضروری ہے-
سلام فیاض کی غیر دستوری حکومت، اسرائیل کو بارہا دعوت دے چکی ہے کہ فلسطینی مہاجرین کے مسئلے پر بات چیت کریں اور اس مسئلے کا ’’منصفانہ ‘‘حل نکالیں- لیکن وہ مہاجرین کی فلسطین میں دوبارہ آبادکاری کی بات نہیں کرتے- فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور ان کی حکومت اس کی تیاری کرچکے ہیں کہ وہ فلسطینی مہاجرین کے سوال ہی سے دستبردار ہوجائیں –
