اسرائیلی فوجی دستوں نے بیت لحم سے حماس کے چھ کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ عباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے مختلف حصوں سے نو افراد کو گرفتار کیا ہے –
اسرائیلی فوجی دستوں نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان میں حماس کے دو قائدین بھی شامل ہیں، ان میں 52سالہ ڈاکٹر غصیان حرفس بھی شامل ہیں کہ جو یروشلم اوپن یونیورسٹی میں لیکچرار ہیں، علاوہ ازیں ترپن(53) سالہ شیخ حسن الواردان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے – محمود عباس کے سیکورٹی حکام نے نابلس ، طولکرم اورالخلیل سے حماس کے نو کارکنان کو گرفتار کرلیا – نابلس شہر میں سیکورٹی حکام نے فلسطینیوں کو اسیرہ الشلمئلہ ،ایک کو سالم گاؤں سے اور ایک کو عسکری مہاجر کیمپ سے گرفتار کیا- طولکرم سے دو فلسطینیوں کو گرفتار کیاگیا- ان میں سے ایک کو دوسری بار گرفتار کیا گیا- الخلیل شہر میں مزید دوفلسطینیوں کو عباس ملیشیا نے گرفتارکرلیا -محمود عباس کے سیکورٹی حکام کی قید میں رہنے والے ایک خاندان کا کہناہے کہ جنید تفتیشی مرکز میں ان کے بیٹے پر تشدد کیا جا رہاہے –
