فلسطین کے میڈیکل ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سلفیت میں قائم اسرائیلی صنعتی زون کی وجہ سے ماحول میں لودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے – میڈیکل ذرائع کے مطابق اس علاقے میں قائم اسرائیلی پلانٹ فیکٹریوں کا خارج کردہ فاسد مادہ اور نکاس شدہ پانی ، کفر بروکین میں بہا دیا جاتا ہے جوکہ سلفیت کے مغرب میں واقع ہے جس کی وجہ سے علاقے کا پانی آلودہ ہو رہاہے اور فصلیں خراب ہو رہی ہیں-
ان فیکٹریوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں سلفیت میں ہر وقت موجود رہتاہے – اس سے ان فیکٹریوں کے نزدیک رہنے والے شہری مختلف قسم کے سرطان کا شکار ہوچکے ہیں – اسرائیلی قابض انتظامیہ نے ان فیکٹریوں کو 1948ء میں اسرائیل کے قبضے میں جانے والے فلسطینی علاقے سے دورقائم کیا تھا ، لیکن سلفیت کا علاقہ فضائی آلودگی اور فیکٹریوں کے فاسد مادوں کی وجہ سے بیماریوں کامرکز بن چکا ہے-
