اسرائیلی وزیر داخلہ مائیر شطریت نے کہا ہے کہ اناپولیس کانفرنس سے غیر معمولی توقعات وابستہ کرنا ممکن نہیں ہے- دونوں فریق کا کسی معاہدے تک نہیں پہنچ پائیں گے- مائیرشطریت نے امریکہ کے شہر اناپولیس میں منعقد ہونے والی مجوزہ کانفرنس کی اہمیت کو کم کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے لیے اتنی دور جانے کاکیا فائدہ-
مائیرشطریت نے امریکہ کے پرائیویٹ عربی چینل ’’الحرہ‘‘ کو انٹرویو میں کہا کہ قیام امن کے لیے مذاکرات صرف فلسطینیوں سے کافی نہیں ہیں بلکہ عرب لیگ اور سعودی عرب سے بات چیت ضروری ہے- قیام امن کے لیے علاقے کے عرب ممالک مصر، اردن، سعودی اور خلیجی ممالک سے بات چیت اتنی ضروری ہے جتنے کہ فلسطینیوں سے مذاکرات ضروری ہیں-
