یکشنبه 11/می/2025

فلسطینی پولیس کی جرمن ٹیلی ویژن کے اہلکاروں پر حملے کی تردید

جمعہ 16-نومبر-2007

فلسطینی وزارت داخلہ کے ما تحت پولیس نے جرمن ٹیلی ویژن کے عملے پر نامعلوم افراد کے حملے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے- تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان نے کہا کہ ایک خبررساں ادارے’’معا‘‘ کی جانب سے جرمنی ٹی وی کے نمائندوں سواح ابو یوسف اور زکریا التمسکی گرفتاری یاان پر دستی بموں سے حملوں کی خبروں حماس کے خلاف جاری پروپیگنڈے کا حصہ ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں –
 ترجمان نے کہا کہ حکومت کا جرمن ٹی وی کے نمائندوں سے مسلسل رابطہ ہے، اور اس طرح کی بے بنیاد خبروں کے پس پردہ فتح کے شرپسند عناصر کا ہاتھ ہے وہ فلسطینی حکومت اور حماس کو بدنام کرنے کے لیے من گھڑت خبریں جاری کر رہے ہیں- انہوں نے خبر رساں ادارے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حساس خبروں کی اشاعت سے قبل ان کی تصدیق کر لیا کریں-

مختصر لنک:

کاپی