جمعه 02/می/2025

فلسطینی راکٹوں سے نجات ناممکن ہے: شکیدی

بدھ 14-نومبر-2007

اسرائیلی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عیزر شکید نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے فلسطینی مجاہدین کے راکٹوں سے نجات ناممکن ہے-
مقبوضہ شہر ناصرہ میں ایک فوجی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب تک اسرائیلی افواج ان تھک کوششوں کے باوجود بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کے تیار کردہ راکٹوں کا صرف تین فیصد توڑ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، جس سے یہ صاف اندازہ وہوتا ہے کہ اسرائیلی افواج کے لیے بزور قوت اس کا خاتمہ ناممکن ہے- شکیدی نے اعترا ف کیا کہ اسرائیل اس وقت صحیح پیمانے پر کام نہ کر سکا جب مجاہدین یہ راکٹ تیار کر رہے تھے اگر بروقت اقدام اٹھا لیا گیا ہوتا تو آج ہمیں راکٹوں کا نشانہ نہ بننا پڑتا-

مختصر لنک:

کاپی