جمعه 02/می/2025

اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر مصری فوج میں اضافے کی امریکی تجویز مسترد کردی

بدھ 14-نومبر-2007

اسرائیل نے غزہ کی مصر سے ملحقہ سرحد پر مصری فوج میں اضافے کی امریکی تجویز مسترد کر دی ہے- مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے  ڈائریکٹر اھارون ابراموفیٹش نے امریکہ کی غزہ اور مصر کے درمیان مصری فوج میں اضافے کی تجویز مستر د کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پر گفتگو کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ جب تک مصر سے غزہ کی جانب اسلحہ اسمگلنگ کی صحیح طور پرروک تھام نہیں ہوجاتی اسرائیل فوج سرحد پر کنٹرول برقراررکھے گی-
 اھارون نے مزید کہا کہ قیام امن کے لیے فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات جاری ہیں- ان مذاکرات کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے غزہ کی سرحد پر مصری فوج میں کمی یا اضافے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی