ایک فلسطینی ڈاکٹر اور قدس بریگیڈ کا ایک کارکن اسرائیلی قابض فوج کی گاڑی کی گولہ باری سے ہفتہ کے روز جبالیہ میں زخمی ہوگئے- میڈیکل ذرائع کے مطابق سینتالیس سالہ ڈاکٹر وحیدصالح اور قدس بریگیڈ کا ایک کارکن کی کارپر زمین سے زمین پر مارکرنے والے میزائل اور راکٹ لانچر حملے سے زخمی ہوگیا-اسلامی جہاد تحریک کے ذرائع تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی دستے نے ان کے ایک کارکن کی جان لینے کی کوشش کی تھی لیکن اس کی جان بچ گئی –
انہوں نے کہا کہ القدس کا ایک کارکن، ڈاکٹر کے ہمراہ ہونے کی وجہ سے اتفاقی طور پر زخمی ہوگیا، جو وہاں سے گزر رہے تھے- مقامی ذرائع کا کہناہے کہ اسرائیلی فوجی دستے نے اس علاقے میں دو میزائل گرائے لیکن مزیدحادثے کی اطلاع نہیں ملی –
