ریزرو اسرائیلی فوجی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے مسلح اہلکاروں کی پیشہ وارانہ فوجی مہارت اور بہادری کا اعتراف کیا ہے –
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز نے ریزرو فوجی حکام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی غزہ میں مسلسل کارروائیاں اور تین تین کلومیٹر تک اندر چلے جانا ایک منی جنگ ہے- فلسطینی مزاحمت کاروں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے- اس سے پہلے کبھی ہم نے مزاحمت کاروں کی طرف سے اس طرح کی فوجی مہارت نہیں دیکھی – پیرا شوٹ فورسزکے ایک جنرل کا کہناتھا کہ مزاحمت کاروں کے بارے میں یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ وہ ایک با ضابطہ فوجی ہے اور اس کے پاس تمام جنگی سازو سامان ہے- البتہ براہ راست ٹکراؤ اور کا رروائیوں کی پختگی کے لحاظ سے ہمارا سامنا مسلح گروپوں سے نہیں بلکہ ایک باقاعدہ فوج سے ہے –