جمعه 02/می/2025

اسرائیل امن کانفرنس کے فیصلوں پر عمل نہیں کرے گا:فوجی ریڈیو

منگل 13-نومبر-2007

امریکہ میں منعقدہ مجوزہ امن کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر اسرائیل عمل درآمد نہیں کرسکے گا – اسرائیلی فوجی ریڈیو نے خفیہ اداروں کی ایک مشترکہ دستاویز کا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق امن کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر اسرائیل کے عمل درآمد کرنے کے امکانات بہت کم ہیں- اسرائیل کے تینوں خفیہ اداروں، فوجی خفیہ ادارے، داخلی خفیہ ادارے شاباک اور خارجی خفیہ ادارے موساد کا ایک نقطہ ء نظر پر متفق ہونا تقریباً ناممکن ہے-
واضح رہے کہ نومبر کے آخر میں امریکی دعوت پر مشرق وسطی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے- جس میں اسرائیل ،فلسطین اور ہمسایہ عرب ممالک شرکت کریں گے –

مختصر لنک:

کاپی