یکشنبه 11/می/2025

محمود عباس کو قوم کی قسمت سے کھیلنے کی اجازت نہ دیں گے :محمد نزال

پیر 12-نومبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مرکزی راہنما محمد نزال نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو اجازت نہ دیں گے کہ وہ ان کی خواہشات اور قربانیوں کا تمسخر اڑائیں- مرکزاطلاعات فلسطین کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد نزال نے کہا کہ ہمارے فلسطینی عوام نے قابض اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں اپنی ہر چیز قربان کردی ہے اور اب وہ محمود عباس کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ان کی قربانیوں پر پانی پھیر دیں، وہ محمود عباس اور سلام فیاض کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ کئے گئے اس وعدے پر تبصرہ کررہے تھے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کے خلاف کاروائی کرکے انہیں اسلحہ رکھنے پر مجبور کردیں گے – انہوں نے کہا کہ سلام فیاض حکومت اور محمود عباس نے اپنے آپ کو اسرائیلیوں کے  گے بے حس و حرکت بنا کر رکھ دیا ہے –
انہوں نے محمود عباس کی جانب سے فلسطینی مجاہدین کے تعاقب کے بارے میں بیان پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ محمود عباس کوشش کررہے ہیں کہ وہ ایک اور فوج تیار کرلیں جس کی مدد سے فلسطینی مزاحمتی تحریک کو ختم کرسکیں – جن میں اقصی شہداء بریگیڈ جو فتح کا مسلح بازو ہے ، بھی شامل ہے –
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مغربی کنارے کے خلاف اکسانے کی ایک اور بھرپور کوشش ہے- منصور نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حماس کے خلاف ایک قرار داد پیش کی تھی جس میں حماس کو غیر قانونی تحریک قرار دینے کا مطالبہ کیاتھا لیکن مصر ، قطر ،سوڈان اور یمن کی عرب حکومتوں کی وجہ سے یہ قرار داد منظور نہ ہوسکی- محمد نزال نے فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمتی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی صدارتی تنظیم کا محاسبہ کریں کہ جو انتہائی کم قیمت پر اپنے آپ کو فروخت کررہی ہے، محمد نزال نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون ان کے حقوق کی حفاظت کررہاہے اور کون ان کے خون کی قیمت وصول کررہاہے، غزہ کی پٹی پر حملے کی اسرائیلی دھمکیوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا تو ان کا سامنا بہادر اور غیرت مند عوام سے ہوگا- جو حقوق کے لئے مزید قربانیاں دینے کے لئے ہر لمحہ تیار ہیں- نزال نے کہا کہ غزہ کی پٹی انشاء اللہ طاقتور ، پر عزم اور دشمن کے مقابلے میں مضبوط رہیں گے، جارحیت کا مقابلہ مرد وزن مل کر کریں گے اور غزہ کی پٹی کو اسرائیل کے لئے اور اس کے فوجیوں کے لئے قبرستان بنادیں گے- اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر حملے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی- نزال نے اسرائیلی قابض حکومت کو اس بارے میں خبردارکیاکہ اس غزہ کی پٹی کو عسکری جارحیت کا نشانہ بنایا تو اس پر نتائج مختلف ہوں گے-

مختصر لنک:

کاپی