یکشنبه 11/می/2025

غرب اردن کی حدود میں تبدیلی کی تجویز قوم سے مذاق ہے: حماس

پیر 12-نومبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے صدر محمود عباس کی غرب اردن کی حدود میں تبدیلی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کے ساتھ مذاق قرار دیا- غزہ میں حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر عباس کی جانب سے غرب اردن کی حدود میں تبدیلی فلسطینی عوام کے اس مؤقف کی نفی ہے، جس میں پی ایل او نے 1967ء کی حدود تک اسرائیل کی واپسی کا مطالبہ کررکھا ہے-
انہوں نے کہا کہ صدر عباس کا یہ بیان فلسطینی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے- اس طرح کے بیانات سے صدر عباس صدر بش کی نام نہاد امن کانفرنس کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں- انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کی ایک انچ کا بھی سودا نہیں کرسکتے- صدر عباس کو یہ حق ہرگز نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطینی سرزمین میں رد و بدل کریں اور فلسطین کے مسلمہ حقوق پر سودے بازی کریں-

مختصر لنک:

کاپی