یکشنبه 11/می/2025

اسرائیل کی فلسطینی اٹھارٹی کے خلاف قانون سازی موخر

پیر 12-نومبر-2007

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے خلاف بھاری مالی جرمانے عائد کرنے کے حوالے سے قانون ساز ی موخر کردی ہے – تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ قانون ساز ی میں تاخیر مجوزہ مشرق وسطی امن کانفرنس کا انعقاد ہے – اسرائیلی پارلیمنٹ نے اس قانونی بل پر ووٹنگ موخر کردی ہے –
جسے غزہ کی پٹی سے میزائل حملوں کے نتیجے میں براہ راست یا بالواسطہ پہنچنے والے جانی ، مالی اور نفسیاتی  نقصانات کے معاوضے کے بل کا نام دیاگیاتھا- اس قانون کے باعث اسرائیلی حکومت اس رقم سے کٹوتی کرے گی جو فلسطینی اشیاء پر ٹیکس کی مد میں اسرائیل وصول کرتاہے – کادیما پارٹی کی طرف سے حمایت واپس لیے جانے کے بعد بل پر ووٹنگ موخر کی گئی ہے – قانون سازی کے امور کے متعلق پارلیمانی قانونی کمیٹی بل پر نظر ثانی کرے گی جس کے بعد اسے حزب اللہ کی جنگی تیاریوں کے حوالے سے حکومت کی لاپرواہی پر اسرائیلی فوجی حلقوں میں تشویش حزب اللہ نے دفا ع صلاحیت میں 20 فیصد تک اضافہ کرلیا ہے –
حزب اللہ مجاہدین نے فضائی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے ایران میں مشقیں کی ہیں اور میزائل کی تیاری میں حصہ لیا ہے-ایرانی انجینئروں نے اسلحہ منتقل کرنے والے قافلوں کی شمولیت کے لیے لبنان میں سڑکیں تعمیر کی ہیں جن کی لمبائی 1000 کلو میڑہیں اسرائیلی خفیہ ادارے کی ویب سائٹ پر انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی شمالی سرحدوں کے قریب حزب اللہ کی واپسی کے حوالے سے ایہوداولمرٹ کی حکومت لاپرواہی سے کام لے رہی ہے جس پر فوجی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے حزب اللہ گزشتہ جنگ سے بھی بڑھ کر تیاریوں میں مصروف ہے

مختصر لنک:

کاپی