پنج شنبه 01/می/2025

غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن ناگزیر ہے: اسرائیلی وزیر

جمعرات 8-نومبر-2007

فوجی حکمت عملی کے اسرائیلی وزیر افیغدور لیبر مین نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے قریب واقع یہودی بستیوں کے حالات ناقابل برداشت ہوگئے ہیں- فلسطینی مزاحمت کاروں کے میزائل حملے مسلسل جاری ہیں- اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کیا اب وہ میزائل حملوں کے خلاف فوری فیصلوں کے لیے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلائیں گے-
 اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہنا باقی رہ گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن قریب ہے- مزاحمت کاروں کے میزائل سدیروت، نتیفوت اور عسقلان کی یہودی آبادیوں تک پہنچ گئے ہیں کیا ہم اس بات کا انتظار کرتے رہیں گے کہ فلسطینیوں کے میزائل اسرود کب پہنچتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی