پنج شنبه 01/می/2025

سب سے پہلے اسرائیل

پیر 5-نومبر-2007

اسرائیلی وزیرخارجہ تسیبی لیفنی نے اپنی امریکی ہم منصب کونڈا لیز رائس سے ملاقات میں مزاحمت کے خاتمے کو فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے شرط قرار دیا- انہوں نے کہا فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے اسرائیلی سیکورٹی ضروری ہے- تسیبی لیفنی نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو دہشت گردقرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قیادت اور دہشت گردوں کے درمیان تفریق ضروری ہے- امریکی وزیرخارجہ امن کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے بات چیت کے لئے اتوار کے روز مقبوضہ بیت المقدس پہنچی ہیں-
تسیبی لیفنی نے مزید کہا کہ اگر ہم کسی اتفاق پر پہنچے تو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ مستقبل کے معاہدے نقشہ راہ مطابق ہوں گے- جس میں مزاحمت کا خاتمہ شامل ہے- اسرائیل کے لئے امن ہوگا تو فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہے- پہلے اسرائیل پھر فلسطینی ریاست- کوئی بھی علاقے میں دہشت گردریاست کا قیام نہیں چاہتا- دہشت گرد ریاست کا قیام نہ اسرائیل کے مفاد میں ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کے مفاد میں ہے-

مختصر لنک:

کاپی