اسرائیلی وزیر خارجہ ٹسیبی لیفنی نے عالمی برادری اور بڑی طاقتوں سے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے اس پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مختلف تحقیقاتی اداروں کے سربراہان کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر عائد کردہ حالیہ اقتصادی پابندیاں اہمیت کی حامل ہیں تاہم یہ اس کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے اور اس میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے ناکافی ہیں- انہوں نے سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے قرارداد پاس کرانے کا بھی مطالبہ کیا- اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام اور اس پر پابندیوں کے نفاذ میں اختلاف تشویش کا باعث ہے- تاہم اسرائیل اور چین کے درمیان گزشتہ پندرہ برس کے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئے گی-