پنج شنبه 01/می/2025

جنگی تیاریاں حیران کن ہیں: اسرائیلی جنرل

ہفتہ 3-نومبر-2007

اسرائیلی ریزرو فوجی جنرل نحمان شائے نے کہا ہے کہ موجودہ حالات پر امن ہیں، جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے- اسرائیلی عوام کو جنگی تیاری میں مصروف کرنا بہت بڑی غلطی ہے- نحمان شائے نے تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت سے گفتگو میں کہا کہ زمانہ قریب میں کوئی جنگی خطرہ محسوس نہیں کیا جارہا اسرائیلی داخلی محاذ کی قیادت کی جانب سے جنگ کی تیاری اور مناسب مواد اکٹھا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے-
جنرل نحمان شائے نے خلیج جنگ میں اسرائیلی فوجی ترجمان کی حیثیت فرائض سرانجام دیے تھے- ان کا کہنا ہے کہ داخلی محاذ کی قیادت کی جنگی تیاری ان دھمکیوں کے تناظر میں کی جارہی ہیں جو امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران کو دی جارہی ہیں- اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ یورپی یونین کی قیادت کو ایران کے خلاف پابندیاں لگانے پر قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں-

مختصر لنک:

کاپی