اسرائیلی وزیر داخلہ آفی دیخترنے کہا ہے کہ امریکہ کے شہر انابلس میں ہونے والی مشرق وسطی امن کانفرنس کو ہر صورت میں کامیاب بنانا ہے- امریکہ میں امریکی صہیونی تنظیم ’’ایپک‘‘ کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کو محض ایک تجربہ گاہ نہیں بلکہ ٹھوس کردار ادا کرتے ہوئے مشرق وسطی کے امن روڈ میپ میں مددگار بننا چاہیے-
انہوں نے مزید کہا کہ تجرباتی کانفرنسیں پہلے بھی بہت ہو چکیں لیکن حتمی حل تک پہنچنے اور خطے کے تنازعہ مسائل کے حل کے لیے اب ٹھوس بنیادوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے- آفی دیختر نے خبردار کہا کہ اگر اس کانفرنس میں بھی محض بیانات اور تقاریر پر اکتفا کیا گیا تو اس کے کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے-