جمعه 02/می/2025

عباس اولمرٹ حتمی ایجنڈے پر متفق ہوگئے: عبرانی اخبار

جمعرات 1-نومبر-2007

عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ صدر بش کی دعوت پر بلائی جانے والی مشرق وسطی کانفرنس میں پیش کرنے کے لیے حتمی ایجنڈے پر اتفاق کرلیا ہے-
 یہ کانفرنس رواں ماہ امریکی شہر انابلس میں منعقد ہورہی ہے- رپورٹ کے مطابق اولمرٹ اور اسرائیلی وزیر خارجہ ٹسیبی لیفنی نے صدر عباس کو امن روڈ میپ کے ایجنڈے پر رضامند کرلیا ہے- اب دونوں راہنماء دیگر بنیادی اور سیاسی امور سے ہٹ کر محض امن کے قیام کے لیے کوششیں کریں گے- اس ضمن میں فلسطینی صدر مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے پابند اور بیرون ملک قیام پذیر فلسطینی مہاجرین کی واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہوں گے-

مختصر لنک:

کاپی