پنج شنبه 08/می/2025

اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے اسرائیل کی غزہ پر مزید پابندیوں کی مخالفت کردی

بدھ 31-اکتوبر-2007

  اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مزید اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کی ہے- اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون کی ترجمان میچل مونٹانے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر مزید پابندیوں کی تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے- مزید پابندیاں عائد کرنے سے فلسطین میں انسانی بحران شدت اختیار کرے گا-
 انہوں نے کہا اس سلسلے میں بانکی مون نے بھی اپنے ایک بیان میں ان پابندیوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا- دوسری جانب یورپی یونین اور روس نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ کو بجلی اور دیگر اشیاء کی فراہمی روکنے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے- یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانوں کو مزید مشکلات سے دوچار کرنا دشمنانہ پالیسی کا مظہر ہے- اسرائیل ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرے جس سے انسانی المیے میں اضافہ ہوسکتا ہو-

مختصر لنک:

کاپی